25 جولائی 2011 - 19:30

رضاکار فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے اسرائیل کی غاصب اور جرائم پیشہ حکومت کا صفحہ روزگار سےخاتمہ ضروری ہے شہید رضائی نژاد تیسری نسل کے پہلے شہید ہیں جو صہیوینوں کے حملے کا نشانہ بنا ہے۔

ابنا: رضاکار فورس کے سربراہ محمد رضا  نقدی نے کہا ہے کہ امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے اسرائیل کی غاصب اور جرائم پیشہ حکومت کا صفحہ روزگار سے خاتمہ ضروری ہے انھوں نے کہا کہ  شہید رضائی نژاد تیسری نسل کے پہلے شہید ہیں جو صہیونیوں کے حملے کا نشانہ بنے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے سائنسدانوں  کی شہادت میں امریکہ اور اسرائیل دونوں شریک ہیں۔ اور وہ اپنے جرائم کے ذریعہ ایران کی علمی ترقی اور پیشرفت کو روکنے کی تلاش وکوشش کررہے ہیں نقدی نے کہا کہ دنیا نےایران کی علمی پیشرفت کا سکہ  تسلیم کرلیا ہے اور قومیں ایران کی علمی پیشرفت سے شاد و خوشحال ہیں لیکن امریکہ اور اسرائیل کو ایران کی بڑھتی ہوئی مقبولیت گوارا نہیں ہے اس  لئے انھوں نے ایرانی سائنسدانوں کو اپنی بربریت اور اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران کی علمی  پیشرفت و ترقی کو  نہیں روک سکا اور آج ایرانی قوم  دیگر قوموں  کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے اور امریکہ کے حامی ممالک میں قومیں امریکہ نواز حکومتوں کے خلاف کمر بستہ ہوگئی ہیں نقدی نے کہا کہ آج تمام قومیں امریکہ اور اسرائیل سے متنفر ہیں۔
.............

/169